امریکی نوجوان نے ٹوتھ پیسٹ سے مشہور شخصیات کے پوٹریٹس بنا ڈالے۔
رنگ برنگے طرح طرح کے ٹوتھ پیسٹس دانتوں کی صفائی کے لیے نہیں ہیں بلکہ ان سے تخلیق کیا جائے گا آرٹ کے زبردست شاہکار‘ یہ ہیں امریکی مصور کرسٹیام رموس جو منٹی ٹوتھ پیسٹس کو انگلی پر لگا
کر برش کا کام انجام دے رہے۔
یہ رابن ولیم، لیڈی گاگا، مائلی سائرس، ایما واٹسن اور سر ایلٹن جان سمیت کئی بڑی اور مشہور شخصیات کی پینٹنگز بناچکے ہیں۔ مصور کا کہنا ہے کہ ایک خاکے کو تخلیق کرنے میں روزانہ دس گھنٹے لگتے ہیں جب کہ لگ بھگ 30 ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوبز کا خرچا آتا ہے۔